• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برازیلی صدر کے مقدمے کی سماعت آج چیف جسٹس کی لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل

برازیلیا (نیوز ایجنسی) برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کے منی لانڈرنگ اور کرپشن مقدمے کے باعث انہیں ملنے والی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت آج کی جائے گی ۔ اس دوران سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس کارمین لوسیا نے پرامن رہنے کی اپیل کی اورممکنہ تشدد کے خلاف خبردار کیا ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں انہیں جیل بھیجنے یا رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور اس سماعت کے بعد نظریاتی اختلافات سماجی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں ، لہذا انہوں نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
تازہ ترین