• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی خدا بخش ، بھٹو خاندان کا آبائی قبرستان

گڑھی خدا بخش ، بھٹو خاندان کا آبائی قبرستان

لاڑکانہ سے تقریباً 24 کلو میٹر دور گڑھی خدا بخش کا علاقہ ہے جہاں بھٹو خاندان کا آبائی قبرستان بھی ہے اور پیپلز پارٹی کا سیاسی مرکز بھی۔

گڑھی خدا بخش کانام ذوالفقار علی بھٹو کے پردادا وڈیرہ خدا بخش بھٹو کے نام سےمنسوب ہے،یہاں کے قبرستان میں بھٹو خاندان کی برسوں پرانی قبریں موجود ہیں۔

گڑھی خدا بخش ، بھٹو خاندان کا آبائی قبرستان

ذوالفقار علی بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد جب وہ خاندان کے مرحومین کی قبروں پرفاتحہ خوانی کےلئےیہاں آتے تواسکی شہرت میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا گیا۔

جب ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی اورتدفین آبائی قبرستان میں ہوئی تو گڑھی خدابخش کی شہرت اور سیاسی اہمیت میں مزیداضافہ ہوگیا۔

گڑھی خدا بخش ، بھٹو خاندان کا آبائی قبرستان

بھٹومزارکمپلیکس کے نام سےگڑھی خدابخش کےقبرستان کی ازسرنوتعمیر کی گئی، محترمہ بے نظیر بھٹو نےبھی یہاں کئی بڑے جلسے کئے ۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت اور تدفین نے گڑھی خدا بخش بھٹو کی سیاسی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کردیا۔

گڑھی خدا بخش ، بھٹو خاندان کا آبائی قبرستان

ذوالفقارعلی بھٹو،محترمہ بےنظیربھٹوکے علاوہ میر مرتضی بھٹو،شاہنوازبھٹو،بیگم نصرت بھٹوبھی یہاں مدفن ہیں۔

آج ملکی سیاست میں گڑھی خدا بخش پیپلز پارٹی کا اہم ترین سیاسی مرکز ہے،کارکنان اپنے لیڈرزکی برسی اورجلسوں میں شرکت کےلئےگڑھی خدابخش بھٹوپہنچنے کی ضرور کوشش کرتے ہیں ۔

تازہ ترین