جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے افغانستان میں امریکی بمباری سے 100 سے زائد بچوں کی شہادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔
مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ،پیلٹ گنز سے سیکڑوں کشمیریوں کو نابینا کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،صرف موقف اپنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔
مولانافضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں مدرسے کے بچوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی اور 100 سے زائد بچے شہید کردیے گئے ہیں۔