• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت ملتان کے ملازمین کےتقرر وتبادلے

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مختلف عہدہ کے ملازمین کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ،جن کے مطابق دیہی مرکز صحت مخدوم رشید کے ہومیو ڈسپنسر تراب رضا کا تبادلہ دیہی مرکز کوٹلی نجابت ،شہبازشریف جنرل ہسپتال کے چوکیدار دانیال کو بنیادی مرکزصحت تھے کلاں ، ٹاؤن ہسپتال شاہ رکن عالم کے ڈینٹل ٹیکنیشن محمد اسحاق کو دیہی مرکز سنٹر میراں ملاں جلال پور پیروالا ،ٹی ایچ کیو شجاع آباد کے سوئیپر اسلم کو دیہی مرکز میراں ملاں ،بنیادی مرکز متی تل کی لیڈی ہیلتھ وزیٹر عائشہ اشفاق کو مرکز بہادر پور ،مرکز صحت زینت کے چوکیدار محمد نسیم کو مرکز بیٹ کیچ ،ٹاؤن ہسپتال رحیم آباد کے نائب قاصد محمد فیضان کو مرکز کوٹلہ چاکر ، مرکز کوٹلہ چاکر کے نائب قاصد اسرار احمد کو ٹاؤن ہسپتال رحیم آباد تبدیل کردیا گیا ، انتظامی بنیادوں پر ادارہ ترقی صحت ملتان کے میڈیکل آفیسر ،مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر محمداسید خان کا تبادلہ دیہی مرکز میراں ملاں اور یونین کونسل 12 شاہ رکن عالم کالونی کے ویکسی نیٹر کامران شہزاد کو یونین کونسل ٹھٹھ گھلواں کردیا گیا ۔
تازہ ترین