• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

التواء جس سطح پر بھی ہے اسے ختم ہونا چاہئے،چیف جسٹس

التواء جس سطح پر بھی ہے اسے ختم ہونا چاہئے،چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی ہسپتالوں میں سربراہان کی تقرری سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ التواء جس سطح پر بھی ہے اسے ختم ہونا چاہئے‘ کیا پمز کا بون میرو سنٹر دوبارہ چل پڑا ہے‘ صحت سے بڑی کیا ایمرجنسی ہوسکتی ہے‘ جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا موجودہ سربراہ کو نہیں ہٹایا جائے گا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے وزیراعظم سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مصروف تھے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جس سطح پر بھی التوا ہے اسے ختم ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ پمز ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کون ہیں کیا پمز کا بون میرو سنٹر دوبارہ چل پڑا ہے کیا کارڈیک سنٹر بند ہوگیا ہے۔

تازہ ترین