• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو صاف پانی میسر نہ ماحولیاتی آلود گی کم ہورہی ،چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے کراچی کے ساحلی علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے و فاقی اورچاروںصوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی ہے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں آبادی بڑھ رہی ہے، حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے؟،عوام کو پینے کیلئے صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی ماحولیاتی آلود گی کم ہورہی ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز وینو جی ایڈوانی کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چین 2020 تک تیل پرانحصار کرنے کی بجائے سارا نظام بجلی پر چلا ئے گا؟ اس وقت پوری دنیا ماحول کو بچانے کیلئے انتہائی سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آخرکار ہم اتنی بجلی کہاں سے لائیں گے؟زندگی کیلئے صاف پانی اور آلودگی سے پاک ہوا لازمی ہیں لیکن ہمیں وہ بھی میسر نہیں ،پاکستان میں اس وقت ایشیائی ممالک کی نسبت سب سے کم درخت پائے جاتے ہیں، یہ سارے کام حکومت کے کرنے کے ہیں، درخواست گزار نے کہا کہ فضا میں آلودگی کا عالمی معیار 10 ہے لیکن پاکستان میں یہ تناسب 39 درجے ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ پا کستا ن میں آبادی بڑھ رہی ہے لیکن یہ نہیں معلوم کہ حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کمرہ عدالت نمبر1 میں بھی آلودگی ہے، ہم اس آلودگی سے کیسے جان چھڑا سکتے ہیں۔
تازہ ترین