• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، سابق سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سمیت 8افراد کیخلاف ریفرنس

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو نے سابق سیکریٹری صحت گلگت بلتستان ڈاکٹرحسن خان اماچہ، سابق ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر محمد نظیم خان سمیت 8 افراد کے خلاف نیب عدالت گلگت میں ریفرنس داخل کر دیا۔ نیب کے علاقائی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2011 سے 2013 کے دوران سابق سیکریٹری صحت اور سابق ڈائریکٹر نے نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت گلگت بلتستان میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 6افراد کو قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتی کیا جبکہ بھرتی ہونے والے بعض افراد نے مذکورہ افسران کے جعلی دستخط کر کے جعلی تقرری نامے تیار کئے اور ان کی توثیق کی حتیٰ کہ چند افراد نے ایک ہی شخص کو دو الگ الگ تقرری کے حکم نامے دیئے تھے۔ جن دیگر افراد کے خلاف ریفرنس داخل کیا گیا ہے ان میں فیلڈ پروگرام افیسر نصیرالدین ، فیلڈ مانیٹرنگ کو آرڈینیٹرسجاد علی،فیلڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر عبدل جبار،بجٹ اینڈ پے رول آفیسر رحمٰن الدین ،اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسرانعام الرحمٰن اور اسسٹنٹ لاجسٹک آفسر محمد کامران شامل ہیں۔
تازہ ترین