• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اپنے والد کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے والد کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں،ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں مساوی مواقع ملنا چاہئیں، ملک میں جو کچھ منتخب وزراء اعظم کے ساتھ ہوتا آیا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں مساوی مواقع ملنا چاہئیں، الیکشن کمیشن بھی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے، انتخابات کا بروقت انعقاد ہی جمہوریت کی فتح ہے۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی کے پیچھے وہ تمام لوگ ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ آنے والے وقت میں پاکستان میں جمہور کی طاقت ہوگی اور جمہوریت کی بالادستی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جس جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں وہ پیپلز پارٹی نہیں بلاول بھٹو زرداری کو چاہئے کہ وہ اپنے والد آصف زرداری کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں۔ چیف جسٹس کو چاہئے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کو بھی یقینی بنائیں۔
تازہ ترین