اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) گوادر کی بندرگاہ پر باقاعد ہ شپنگ کا آغا ز کرتے ہوئے چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی نقل وحمل کیلئے استعمال شروع کردیا گیا ہے ،مارچ کے مہینےسے ہرہفتے بحری جہاز گوادرکی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوتا ہے،بحری جہاز کا روٹ ،گوادر ، دبئی ،کراچی اور شنگھائی ہے ، سی پیک کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر حسن دائود نے بتایا کہ گوادر کی بندرگا ہ کو فعال کر دیا گیا ہے اور ہر ہفتے بحری جہاز تجارتی سامان لے کر گوادر سے دبئی روانہ ہورہا ہے ، گوادر کی بندرگاہ چین کی کمپنی تعمیر کر رہی ہے ، کاشغر سے گوادر تک کے زمینی روٹ کو بھی مغربی راہداری کے مکمل ہونے پر جلد باقاعدہ فعال کر دیا جائیگا اور تجارتی قافلے چین سے سامان تجارت لے کر گوادر جائیں گے اور وہاں سے بحری جہازوں کے ذریعے مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور یورپ تک جائیں گے ۔