• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ، پاناما لیکس میں کسی عالم کا نام نہیں ،سراج الحق

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) جما عت اسلا می کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے، پاناما لیکس میں کسی عالم کا نام نہیں آیا ،پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلمہ لکھا ہے لیکن اندر سارے سود خور اور کرپٹ ہیں، کرپشن کے خاتمہ کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے،کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وبربریت پر وزیر اعظم جلداے پی سی بلائیں۔ ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے جا معہ عربیہ کے 43 ویں دورہ حدیث کی تکمیل پر ختم بخاری شریف ودستار بندی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔امیر جما عت نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلمہ لکھا ہے لیکن اندر سارے سود خور اور کرپٹ ہیں۔ ملک کے کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں کی بجائے جیل میں ہونا چاہئے ۔اس وقت ہمارے معاشرے کو حق پرست علماکی ضرورت ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام شریعت سے آزاد ہو نے کیو جہ سے لوگوں کو انصا ف نہیں مل رہا، سونے کی چا بی سے انصاف کے دروازے کھلتے ہیں ۔موجودہ حکومتی نظام نے ہمیں غربت کے تحفے دئیے ہیں ۔آج دنیا میں بربریت ہونے کی وجہ سیاست سے اسلام کی دوری ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ علماءکرام کا کام صرف امامت یا نکاح خوانی کرنا نہیں،انہیں آگے بڑھ کر اس ملک کی خدمت کرنا ہو گی ۔
تازہ ترین