• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بار ایسو سی ایشن کی چیف جسٹس پاکستان کے حق میں ریلی

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور بار ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اگر عدلیہ پر تنقید کرنے سے باز نہ آ ئی تو بھرپور جواب د ینگے ، وکلا ءآزاد عدلیہ کے حامی ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان کے فیصلوں پر بے جا تنقید آزاد عدلیہ کے خلاف ہے اس روش کو بدلنا ہوگا ، آزاد عدلیہ کی وجہ ہی سے ملک اور عوام کے مفاد کے معاملات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،عدلیہ کے خلاف باتیں کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا اور وہ اگر باز نہ آئے تو ان کے خلاف تحریک بھی چلائی جاسکتی ہے ، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لاہور بار نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی اور پی این جی چوک تک ریلی بھی نکالی، لاہور بار کا جنرل ہائوس کااجلاس گزشتہ روز ایوانِ عدل میں لاہور بارکے صدر ارشد ملک کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں راجہ شہزاد تنویر نے آزاد عدلیہ وپ متعلق قرارداد پیش کی جبکہ صدر بار ارشد ملک، سیکرٹری بار فراز احمد، چودھری عبدالحمید ایڈوکیٹ، عرفان احسن ایڈووکٹ، عبدالرحمٰن سندھو ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین