• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،بھارتی بچی کے کان میں چیونٹیوں کا بسیرا

گجرات(این این آئی)بھارت کی رہائشی بچی کے کان میں چیونٹیوں نے بسیر اکرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے ڈیسا کی رہنے والی شیریا دارجی نامی بچی کے کانوں میں چیونٹیاں گزشتہ ایک سال سے مہمان بنی ہوئی ہیں اور جانے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں ٗ روزانہ 10 چیونٹیاں باہر نکل رہی ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے بچی کے ایم آر آئی اور سٹی اسکین سمیت دیگر کئی نازک اسکین کرلیے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے کان، دماغ، گلے اور ناک میں ان چیونٹیوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی بچی کو ان چیونٹیوں سے کوئی تکلیف محسوس ہورہی ہے جب کہ چیونٹیاں اسے کاٹتی بھی نہیں ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر بچی کا ایئر ڈرم بھی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب تک وہ بچی کے کان سے ایک ہزار چیونٹیوں کو نکال چکے ہیں لیکن وہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی صحت مند ماحول میں رہ رہی ہے اس لیے ماحول کو بھی اس کا الزام نہیں دیا جا سکتا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ چیونٹیوں کو بے ہوش کر کے نکالا جائے تاہم وہ مسلسل پرورش پا رہی ہیں۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ شیریا کی طبیعت مسلسل خراب ہورہی ہے اور اس کی صحت سے وہ پریشان ہیں حالانکہ وہ ملک کے سب سے بہترین ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے آئے تھے لیکن ڈاکٹرز کچھ نہیں کر پار رہے۔
تازہ ترین