چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سجاول میں نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی سجاول اور دیگر افسران کو آج عدالت میں طلب کرلیا گیا۔
سجاول میں چند روز قبل بااثر افراد نے نوجوان کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔
متاثرہ نوجوان خوفزدہ ہوکر خاندان سمیت حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی سجاول اور دیگر افسران کو آج عدالت میں طلب کر لیا۔
سجاول میں نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔