• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسوں سے سیاست کرنیوالے سیاسی دہشتگرد ہیں ،سراج الحق

پیسوں سے سیاست کرنیوالے سیاسی دہشتگرد ہیں ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیسوں سے سیاست کرنے والے سیاسی دہشت گرد ی کرتے ہیں ۔

مینگورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ صرف2 فیصد افراد 98 فیصد افراد پر حکمرانی کررہےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پاکستانی پاسپورٹ کی قدر پوری دنیا میں ہو، ایسا پاکستان چاہتا ہوں جہاں تعلیم اور صحت کی سہولیات ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پانچ دریاؤں کےباوجود ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے، معدنیات کےباوجود ملک غریب ہے، ظلم پر خاموش رہنےوالے بھی ظلم کر رہےہیں۔

تازہ ترین