• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے 42ارب کے فنڈز نئے بجٹ میں مختص کر دیئے

شہباز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے 42ارب کے فنڈز نئے بجٹ میں مختص کر دیئے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے 42ارب روپے کے فنڈز نئے بجٹ میں مختص کر دیئے۔ رنگ روڈ 38کلومیٹر طویل ہو گی اور اسکی تعمیر صرف 2سال میں مکمل کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ رنگ روڈ بننے سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر‘ ہزارہ ڈویژن‘ خیبر پختونخوا‘ فتح جنگ‘ میانوالی‘ کوہاٹ‘ بنوں جانے والے ٹریلر‘ ٹرک‘ بسیں‘ مسافر گاڑیاں روات سے اسلام آباد کے اندر داخل ہوئے بغیر اپنی منزل کی طرف رنگ روڈ کے ذریعے جایا کریں گی جس سے روات سے ائرپورٹ چوک‘ فیض آباد چوک‘ آئی جے پرنسپل روڈ‘ پشاور روڈ‘ کشمیر ہائی وے پر سالانہ کئی کروڑ گاڑیوں کو آنے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تازہ ترین