کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے مکلی، ٹھٹھہ کے ہائی اسکول پر قبضے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے خبر پر نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو تحقیقات کرکے 10 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹس مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر لیا گیا۔ جس کے مطابق بااثر افراد ہائی اسکول پر قبضہ کر رہے ہیں۔