کراچی (جنگ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی (ڈمی) اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں تنظیم سازی کیلئے پہنچے ۔ شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ”ناراض ارکان نے پارٹی ہی چھوڑی ہے منگنی تو نہیں توڑی“۔ پروگرام کے دوران یہ بھی بتایا جائے گاکہ ” 29اپریل کو کیا دھماکہ ہونے جا رہا ہے، چوہدری نثار پی ٹی آئی میں گئے تو کس کس کے دل پر چھریاںچلیں گی ، دھڑے بندی افغانستان میں زیادہ ہے یا پی ٹی آئی میں؟۔اِن موضوعات پر بھی اہم گفتگو ہوگی۔اس کے علاوہ معروف شخصیات کی چوریوں کے قصے بھی سنائے جائیں گے۔ ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری کے حوالے سے بھی بات ہوگی جبکہ ثروت اور فیضان کا دلفریب نغمہ بھی پیش کیا جائے گا۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ناظرین ”خبرناک“ کا دلچسپ شو رات 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔