• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں امن و امان اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس

لاہور(خبرنگارخصوصی) امن و امان اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس انوارالحق کے علاوہ ڈاکٹر رحیم اعوان سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کمیشن اسلام آباد، بہادر علی خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، راؤ عبدالجبار ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ اور میجر (ر) اعظم سلیمان خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اور قانون کی بالادستی کیلئے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
تازہ ترین