• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل شیخوپورہ کی متعدد وارڈز میں ترقیاتی کاموں کیلئے نئے ٹینڈر نوٹس جاری کر نیکا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ضلع کونسل شیخوپورہ کی متعدد وارڈز میں ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ٹینڈر منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ کونسلرز سے مشاورت کے بعد نئے ٹینڈر نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا،شیخوپورہ سے اپوزیشن جماعتوں کے جیتنے والے کونسلرز نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کئے گئے لیکن درخواستگزاروں کے وارڈز سے متعلق ان سے مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی ان سے ترقیاتی سکیمیں لی گئیں جو کہ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے۔
تازہ ترین