اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا میں گزشتہ روز قومی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس کو حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15ہو گئی۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ مرنے والوں کے والدین کی کیا حالت ہوگی، میں اور ہمبولڈ کے رہنے والے تمام شہری واقعے پر غمزدہ اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سسکا توان صوبے کے شمالی علاقے ہمبولڈ برونسک میں پیش آنے والے حادثے میں کینیڈین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 15افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 15افراد ہلاک ہوگئے۔ بس میں آئس ہاکی ٹیم اور عملے کے 28افراد سوار تھے جو میچ کھیلنے کے لئے جارہے تھے حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم 3زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔