لندن(وقار زیدی)پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے منسٹر کوآرڈینیشن غلام نبی میمن کو صدر پاکستان ممنون حسین نے ان کی خدمات پر ’ستارہ شجاعت‘ سے نوازا ہے۔ جنگسے خصو صی گفتگو میں غلام نبی میمن نے کہا کہ ستارہ شجاعت میرے اور میرے خاندان کے لے باعث فخر ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے یہ اعزاز میرے حوصلوں کو بلنداور کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی تمغہ امتیاز مل چکا ہے۔میری پیشہ وارنہ کامیابی میں میرے سینئر آفتاب سلطانکی رہنمائی اور تعاون شامل ہے۔ میںان کا مشکور ہوں کہ انہوں نےمجھ پراور میری ٹیم پر بھروسہ کرتے ہوئےموقعے فراہم کیے۔غلام نبی میمن نے کہا ہم سب کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔