ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) جمعیت علماء اسلام سٹی ملتان کی مجلس عاملہ کا اجلاس مدرسہ اسلامیہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان میں زیر صدارت سٹی امیر مفتی حبیب اللہ بلال منعقد ہوا۔ ناظم عمومی قاری محمد یٰسین نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور گذشتہ ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آئندہ انتخابات کے لئے سٹی کی سطح پر مزید جماعتی ورک کا فیصلہ کیا گیا اس کے لئے شعبان المعظم میں درس قرآن بسلسلہ فضائل شعبان و رمضان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حافظ محمد عمر شیخ، سلطان محمود ضیاء،قاری محمد الیاس، قاری محمد یوسف مدنی، مولانا عبد اللہ محمود، قاری امیر الدین ودیگر نے شرکت کی۔