• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،شعبہ صحت میں 50فیصد بجٹ استعمال ِنہ ہو سکا ، حکومت پنجاب کے دعوے دھرے رہ گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)شعبہ صحت میں 50 فی صد بجٹ استعمال نہ ہو سکا جس سے حکومت پنجاب کے دعوے دھرے رہ گئے،صحت کے شعبے میں اصلاحات کے بیشتر منصوبےہی شروع نہیں ہو سکے ہیں جبکہ جاری منصوبوں پر بجٹ کا استعمال انتہائی کم رہا ہے رواں مالی سال کا صرف ایک ماہ رہ گیا ہے مگر استعمال شدہ بجٹ کا50 فی صد تک نہ پہنچ سکا ملتان سمیت پنجاب بھر میں لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر صرف ایک فی صد فنڈ استعمال ہو سکا ہے جس کی متعددسکیمیں التوا کا شکار ہیں۔
تازہ ترین