• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر مختار کا تبادلہ منسوخ کیا جائے،ایچ ڈی پی

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں بے نظیر شہید ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر مختار احمد کے تبادلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ایک قابل محنتی اور فرض شناس سرجن ڈاکٹرمختار احمد ہی اس ہسپتال میں مریضوں کیلئے امید کی کرن ہیںجن سے عوام اور مریضوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔جب سے موصوف کی تعیناتی بے نظیر ہسپتال میں عمل میں آئی اس وقت سے شعبہ سرجری میں عوام اور مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی یا مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس وقت ہسپتال میں چند ماہرین اور ڈاکٹر ایسے ہیں جنکی وجہ سے ہسپتال کے کئی شعبے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔بیان میں سرجن ڈاکٹر مختار احمد کے تبادلے کے احکامات منسوخ کرنےاور انہیں بے نظیر ہسپتال میں ہی تعینات رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین