• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور اسلام آباد سے تین گاڑیاں اور 12موٹر سائیکل چوری ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں چھ موٹرسائیکلوں ،اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ رحمٰن آبادسے محمد بلال عابد کی گاڑی کار نمبر ایل ای سی-6145،تھانہ صادق آبادکے علاقہ حاجی چوک سے اکرام الحق کا کیری ڈبہ نمبر آرآئی اے-1634،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی سے ملک سعد صابر کی گاڑی نمبرآرآئی اے-963،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ ڈھوک دلال سے محمد اصغرکی موٹرسائیکل نمبر آرآئی آر-139،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال سےصفدر خان کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی وی9620،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ویسٹریج ون سے فاروق احمد کی موٹرسائیکل نمبرایم بی ایل-7278،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزفیزون سے عطاء الرحمن کیموٹرسائیکل سی ڈی -70نمبرآرآئی کے9109،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک چودھریاں سے فیصل رحمن عباسی کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی او-6061،تھانہ مورگاہ کے علاقہ الشفاء ہسپتال سے ملک محمدحیات کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی پی2868 چوری ہوگئی۔تھانہ بنی کو محمد شاہ رخ جمال نے بتایا کہ اصغرمال چوک میں دودھ کی دکان کرتا ہوں دکان میں موجود تھا کہ 3 مسلح ملزمان آئے اور کاؤنٹر سے 4 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نصیرآبادکوطاہر پروین نے بتایا کہ اپنے خاوند کے ساتھ کوئٹہ گئی ہوئی تھی کہ عمر نامی محلہ دار نے کال کرکے بتایا کہ آپ کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جو پڑتال کرنے پر ایل سی ڈی ٹی وی ودیگر سامان چوری ہوناپایاگیا۔تھانہ مورگاہ کومحمداحسان لودھی نے بتایا کہ میری کنسٹرکشن کمپنی کا سامان مورگاہ گاؤں کی سائٹ سے محمدآصف، فرازاحمد اورطاہر عمران نے چوری کرلیا۔تھانہ واہ کینٹ کو مظہراقبال نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر سے 25سوروپے ، لیپ ٹاپ اورچارجروغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ وارث خان کو راجہ صابر حسین نے بتایا کہ سائل رینٹ اے کار کاروبار کرتا ہے عبدالرشید نے ہمراہ اپنے بیٹے عثمان گاڑی نمبروائی زیڈ557، 3ہزار روپے یومیہ رینٹ پر لی ،15 یوم گزرنے کے بعد رقم کا مطالبہ کرنے پرلیت و لعل سے کام لے رہا ہے بعد ازاں عبدالرشید نے گاڑی ذاکر کے حوالے کر دی جو اب دینے سے انکاری ہے ۔
تازہ ترین