اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی ہے۔
جہانگیر ترین کو عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اور وفاق دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو رواں ماہ سے ٹکٹ دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس بار ٹکٹ کی تقسیم میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔