• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

ملتان،مبارک پور ‘رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار‘سٹی رپورٹر) ملتان‘رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ گزشتہ روز بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت تیز ہوا چلنے کے ساتھ بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا ،ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی ارش ہوئی جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ہو ئی جس نے ہر طرف جل تھل کر دی ۔ ٹھنڈی ہوا چلنے اور ہلکی بارش نے ملتان کا موسم خوشگوار کر دیا اور شہری دن بھر موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میںگرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی ، کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے ۔ دوسری طرف بجلی صارفین کو موسم گرما میں اضافی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ذرائع کے مطابق پانی سے بجلی کی پیداوار میں کمی، فرنس آئل کی فراہمی میں کمی اور 3بڑے پاور پلانٹس کا فنکشنل نہ ہونا لوڈشیڈنگ کے اضافے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہے ۔پنجاب میں 3600میگاواٹ بجلی کی پیداواری استعداد کے حامل 3ایل این جی پاور پلانٹس تاحال فنکشنل نہیں ہو سکے ہیں ۔ ادھرمبارک پور اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
تازہ ترین