ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے ضلع ملتان کی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے ، ملتان کے ڈسٹرکٹ ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور ایم سی ایچ سنٹروں میں تعینات 126 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی سنیارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے ، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز سے کہا گیا ہے کہ اگرا نہیں اس لسٹ پر کوئی اعتراض ہے تو وہ ایک ہفتہ کے اندر اس بارے متعلقہ دستاویزی ثبوت فراہم کریں تاکہ ان کو دور کیا جاسکے۔