• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کے الیکشن میں عوام عادی لوٹوں کو مسترد کر دیں گے، مریم اورنگزیب

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن چھوڑنے والے اراکین اسمبلی کو لوٹے قرار دیتے ہوئے کہا ہے 2018 کے الیکشن میں عادی عارضی لوٹوں کو مسترد کر دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے عارضی لوٹے ہیں، یہ لوگ ہوا کا رخ دیکھ کر اپنی وفاداریاں تبدیل کر لیتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے تاہم یہ جاننا ہو گا کہ عادی لوٹوں کو کون لوگ خواب دکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں، ان لوگوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی سے غرض نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کو ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ساڑھے 4 سال تک ایسی کوئی آواز نہیں اٹھائی، ان لوگوں نے ترقیاتی فنڈز لینے کے باوجود حلقوں میں کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کے تقدس اور عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی ووٹ نہیں دیا تھا۔
تازہ ترین