• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اورویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

کراچی+ بلڑی شاہ کریم(اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔چیف جسٹس نے حکم جاری کیا ہے کہ دو روز میں واقعہ کی مکمل رپورٹ ان کو پیش کی جائے ۔ چیف جسٹس نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان 11 اپریل کو ذاتی طور پر پیش ہوں اطلاعات کے مطابق تھانہ ملاکاتیار کی حدود میں واقع گاوں غلام حسین سومرو میں رزاق نامی ایک شخص نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی اس دوران ملزم نے لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی جبکہ ملزم نے لڑکی کے والدین کو خاموش رہنے کیلئے مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی تھیں۔
تازہ ترین