• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قومی ہاکی ٹیم سے امید اب بھی قائم ہے

21ویں کامن ویلتھ گیمز ان دنوں گولد کوسٹ میں جاری ہے جس میں تمغوںکی دوڑ میں آسٹریلیا سر فہرست ہے، انگلینڈ دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان نے بھی ایک برانز میڈل کے ساتھ میڈل پر اپنی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے، یہ گیمز شان دار تقریب سے شروع ہوئے، افتتاحی تقریب میں آسٹریلیا کی ماضی اور حال کے ثقافتی مناظر پیش کئے گئے، متاثر کن افتتاحی تقریب نے کرارا اسٹیڈیم میں موجود 35ہزار تماشائیوں کو ا پنےسحر میں جکڑ لیا،جہاں رنگوں کی برسات،موسیقی کی دھنک،دلفریب چمک، خوبصورت لباسوں اور چہروںکی دلکشی نمایاں تھی،آتش بازی کے شان دار مظاہرے نے آ سٹریلیا کے ساحلی شہر کے پانی کو بھی روشن کردیا، آسمانوں پر قوس قزاح کے حسین نظارے قابل دید تھے، اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئےتھے۔پاکستان کو میڈل کی ایک امید ہاکی ٹیم سے بھی ہے،پاکستان کی ہاکی ٹیم بدھ کو ملائیشیا کے ساتھ مقابلہ کرے گی جس کے بعد اس کے سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوگا،کامن ویلتھ گیمز ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم فتح کی متلاشی نظر آ رہی ہے، قومی ہاکی ٹیم نے اتوار کو اپنا گروپ کا تیسرا میچ بھی برابر کھیلا، قومی ٹیم کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ناکامی سے محفوظ ہے،، پاکستان نے ویلز کے خلاد ایک ، ایک گول سے اور بھارت کے خلاد دو، دو گول سے میچ برابر کیا تھا،پاکستانی ہاکی ٹیم کےمنیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے چانس ابھی اوپن ہے، ملائیشیا کے خلاف ہمیں اپنے آ خری میچ کو لازمی جیتنا ہوگا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم میں تبدیلی نظر آ رہی ہے، ہر میچ میں ایک گول کےخسارے میں جانے کے باوجود کم بیک کیا ہے، کھلاریوں کی فٹنس مین بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری پر فارمنس میں روازنہ کی بنیاد پر بہتری آ رہی ہے جو خوش آئند بات ہے،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، ہم نے ہر میچ میں گول کے مواقع ضائع کئے ہیں اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کوچ محمد ثقلین نے کہا کہ ٹیم کی کار کردگی میںنمایاںتبدیلی دکھائی دے رہی ہے، انگلینڈ نے ملائیشیا کے خلاف بڑے مارجن سے فتح حاصل کی ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے 18سالہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے برانز میڈل جیتا ہے، انہوں نے ویٹ لفٹنگ کے 62 کے جی کلاس میں اسنیچ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، طلحہ طالب نے اسنیچ میں 132 کے جی وزن اٹھاکر نیا ریکارڈ قائم کیا،انہوں نے مجموعی طور 283 کے جی وزن اٹھا یاپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن،سیکریٹری جنرل محمدخالدمحموداور قومی دستے کے چیف ڈیمشن جنرل(ر) مزمل حسین نے پاکستان کے لئےکانسی کا تمغہ جیتنے پرطلحہ طالب کومبارکباد پیش کی ہے، تین اکتوبر1999 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے طالب نے پچھلے سال گولڈ کوسٹ میں ہی ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا تھا جبکہ2016کامن ویلتھ یوتھ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا،2015میںسموا میں کامن ویلتھ یوتھ گیمزمیں سلور مییڈل جیتا تھا، برانز میڈل جیتنے واے پاکستانی کھلاڑی طلحہطالب کے اعزاز میں پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں نے اولمپک ویلیج میں تقریبکا انعقادکیا گیا،کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی میں ہلہ گلہ کیا، اس موقع پرکیک بھی کاٹا گیا، ساتھی کھلاڑیوں نے طالب کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں بعض کھلاڑیوں نے انہیں گفٹ بھی دیا۔

طویل عرصے تک عالمی اسکواش میںحکمرانی رکھنے والے پاکستان کے اسکواش کھلاری کامن ویلتھ گیمز میں بری طرح ناکام ہوگئے،کئی برس سے پاکستان کی جانب سے انٹر نیشنل مقابلوں میں نمائندگی کرنے والے فرحان زمان جمعے کو بھی اسکاٹ لینڈ کے کیون موران سے 1.3سےصرف 31منٹ کے مقابلے میں شکست کھاگئے، پلیٹ کے رائونڈ 16میں حصہ لے رہے تھے، ایک روز قبل انہیں انگلینڈصرف13منٹ میں انگلینڈ کے ول اسٹروپ نے ہرایا، پہلا سیٹ صرف ایک منٹ میں5.11دوسرا سیٹ دومنٹ میں1.11اور تیسرا سیٹ دس منٹ میں7.11سے ہار گئے تھے، اسی طیب اسلم بھی کوئی خاص پر فار منس نہ دکھاسکے، جمعے کو خاتون کھلاڑی فائزہ ظفر پلیٹ آٹھ ریکننگ مقابلے میں کینیا کی خالقہ نجمی سے ہار گئی، انہوں نے پہلے میچ میں جزیرہ کیمن کی سمانتھا کو 3,0سے ہرایا،جمعے کو پاکستان کی مدینہ ظفر نے پاپوا نیو گنی کی لینیٹ کو 3,0سے ہرایا انہوں نے پلیٹ مقابلوں کے اگلے رائونڈ میں رسائی حاصل کر لی،پاکستان کے طیب اسلم پلیٹ مقابلے میں شکست کھاگئے، بیڈ منٹن میں بھی پاکستان کی کار کردگی اچھی نہیں رہی،نیوزی لینڈ اورروانڈا کی والی بال ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل24سال قبل روانڈا میں نسل پرست واقعات میں ہلاک ہونے والے لاکھوں افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، روانڈا کے کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلا جس پر منتظمین نےروانڈا کے کھلاڑیوں کو دس منٹ بعد سیاہ پٹی اتار نے کی ہدایت کی۔

کرارا ہاکی اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے اتوار کو ہاکی اسٹیڈیم کے اسکور بورڈ کے اسکوور لیان وائیلڈ کو ایک میچ کے لئے معطل کردیا، اس نے ایک روز قبل کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران بھارت کی جانب سے ہونے والے پہلے گول کو پاکستان کے ساتھ لکھ دیا تھا جو دو منٹ تک اسکور بورڈ کی زینت بنارہا ، جس پر بھارتی آفیشلز نے منتظمین سے احتجاج کیا ، ان کی نشان دہی پر فوری طور پر اسکور بورڈ پر لکھے گئے اسکور کو تبدیل کیا گیا۔ 

کامن ویلتھ گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو اولمپک ویلیج سے کھیلوں کے مقام تک پہنچانے والی بس بسوں کے ڈرائیور راستوں کی پہچان نہ ہونے کی وجہ سے کھلاریوں کو غلط مقام لے جارہے ہیں، پیر کو بھارت کی خواتین باسکٹ بال اور سنگاپور کی مکسڈ بیڈ منٹن ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ویٹ لفٹنگ کے اسٹیڈیم میں پہنچا دیا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی درست مقام پر آمد مین تاخیر ہوگئی اور ان کے میچز بھی دیر سے شروع ہوئے، واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی بسوں کے لئے سڈنی، ملبورن اور دوسرے شہروں سے ڈرائیور کی خدمات لی گئی ہے جو گولڈ کوسٹ کے راستوں کے بارے میں بہت زیادہ علم نہیں رکھتے ہیں، ایک روز قبل گرینڈاڈ کی بیچ والی بال ٹیم اور موریشش کی ٹیبل ٹیم کے کھلاڑیوں کی بسیں بھی بھول بھلیوں کا شکار ہوگئی تھیں جنہیں پولیس کی مدد سے درست مقام پر پہنچایا گیا۔

کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے ان کھیلوں میں حصہ لینے والے مختلف ملکوں کے40ہم جنس پرست کھلاڑیوں کو جیت کے بعد جشن منانے کے لئے علیحدہ مقام فراہم کیا ہے، جس پر نیوزی لینڈ کی والی بال کھلاڑی ناتالی کک نے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرست کھلاڑیوں کو حقیر نگاہ سے نہیں دیکھا جائے، ہر ملک کو اس قسم کے کھلاڑیوں کو بھی دستے کا حصہ بنایا جائے۔انتظامیہ نے ان کھلاڑیوں کو شراب خانے میں خسوصی رعایت فراہم کی ہے۔

گولڈ کوسٹ کی انتظامیہ نے کھیلوں کے اسٹیدیم میں میں فرائض دینے ولے مرد اور خواتین رضاکاروں کو اتوار کو ہفتے واری تعطیل کی وجہ سے50آسٹریلی ڈالرز فی گھنٹے کے حساب سے معاوضہ دیا ہے، جبکہ روازنہ انہیں26ڈالرز فی گھنٹے کی ادائگی جارہی ہے، منتظمین کا موقف ہے رضاکار چھٹی کے دن فرائض انجام دہے رہے ہیں اس لئے انہیں زیادہ معاوضہ دیا جارہا ہے، ان رضاکاروں کو گولڈ کوسٹ کے مختلف ہاسٹل ، گیسٹ ہائوس اور تعلمی اداروں میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین