مصر سے تعلق رکھنے والا ایک سائیکل سوا ر عالمی فٹ بال کپ کیلئے قاہرہ سے روس روانہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ شخص اپنی سائیکل پر سوار ہوکر تین براعظموں کے نصف درجن سے زائد ممالک سے گزرتے ہوئے روس پہنچیں گے جہاں اس سال فٹ بال کا عالمی مقابلہ منعقد ہورہا ہے۔
اس طویل سفر کے دوران محمد نوفل 65 دن تک سائیکل چلائیں گے اور 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ماسکو پہنچیں گے جہاں وہ مصر کو 28 سال میں پہلی مرتبہ اس عالمی ایونٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز رواں سال 14 جون سے ہورہا ہے۔