• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن میں مزید 28 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

الیکشن کمیشن میں مزید 28 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28 نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کر دیا، سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت لوازمات پورے کرنے اور سپریم کورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا ۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق سنی تحریک، پاکستان سنی تحریک، جمیعت علمائے اسلام ’س‘ رجسٹرڈ کر لی گئیںجس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹر سیاسی جماعتوں کی تعداد 103 ہو گئی۔

اعلامیے میں جمشید دستی کی جماعت عام عوام پارٹی اور مرکزی جمیعت اہلحدیث کی رجسٹریشن کو بھی بحال کر دیا گیاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان تحریک انسانیت اور پاکستان تحریک اجتہاد کے نام سے نئی پارٹیاں بھی آ گئیں ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں کو پریذنٹیشن دینے کا فیصلہ کرلیاجس کے بعد پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کو خطوط ارسال کر دئے گئے۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارلیمانی جماعتوں کو پریذنٹیشن دی جائے گی جبکہ نادرا اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار پر پریذنٹیشن جمعرات کے روز دے گا۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کو خطوط میں ہدایت کی کہ ہر سیاسی جماعت اپنے 2،2 نمائندے پریذنٹیشن میں مشاہدے کے لیے مقررکرے جبکہ نادرا سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں ساڑھے 3 بجے پریذنٹیشن دے گا۔

تازہ ترین