• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدامات کو تاریخ یاد رکھے گی،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم وممبر پولیٹن رحیم کاکڑ سرور بازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی منظورسرپرہ میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ عبدالغفار بادینی محمدشریف کرد محمد اکبرمحمدیوسف محمدنسیم جاوید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقبت نثار کے انقلابی اقدامات کو تاریخ یاد کریگی موجودہ حالات میں پوری قوم کی نظریں ان پر ہیں انہوںنے کہاکہ عوام کو ایک اچھے صاف ستھرا نظام کی ضرورت ہے جہاں پر ہر چیز میرٹ پر ہو ہرجگہ وقت انصاف کا بول بالا ہو عدالت میں مکمل انصاف ملے نوکریاں حق دار نوجوانوں کو ملیں تعلیمی اداروں میں خصوصاً فنی کالجوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں حق دار طلباء کو داخلہ ملے سرکاری دفاتر میں ہرکام حق اورانصاف پر ہوانہوں نے کہاکہ ہمارا ملک اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب غریب اورحق دار کو بروقت انصاف ملے ظالم کو ظلم سے روکاجائے ملک کا موجودہ نظام چیف جسٹس آف پاکستان سے تقاضا کرتی ہے کہ اس کو فوری بدلہ جائے۔
تازہ ترین