• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کو بھیجے 14کیسزکی منظوری دیدی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے اختلافات کے باوجود میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سےہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کو بھیجے جانیوالے 14کیسز منظوری دے دی ہے جس سے بلدیہ ملتان کو ایک کروڑ روپے سے زائد فیس کی وصولی متوقع ہے جبکہ ایم ڈی اے کے پانچ نقشہ جات کی منظوری دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے 14نقشہ جات کی فائلیں ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی سے منظوری کیلئے بھیجوائی گئی تھیں لیکن ان کیسز کی منظوری نہ ہو پا رہی تھی دو روز قبل ڈپٹی کمشنر ملتان نے اختلافات کے باوجود ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں 14نقشہ جات کی منظوری دے دی ہے۔
تازہ ترین