• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشید غازی قتل کیس،مشرف کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے لال مسجد کے سابق خطیب عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ منگل کو فاضل جج نے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ مختصر فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تفصیلی فیصلے میں ان وجوہات کا ذکر کیا جائے گا جن کی وجہ سے پرویز مشرف کی درخواست مسترد کی گئی ہے ، اختر شاہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال مسجد کیس میں پولیس نے اپنے چالان میں پرویز مشرف کو بے قصور قرار دیا تھا اور انہیں خانہ نمبر 2 میں رکھا گیا تھا ۔
تازہ ترین