• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر باری باری حکومت کرنے کا دور گزرچکا،سراج الحق

مہمند ایجنسی (نمائندہ جنگ) سینیٹ کے الیکشن میں بد ترین ہارس ٹریڈنگ ہو ئی، 70سال سے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹا جارہاہے، اقتدار ملا تو اسلام آباد کے ایوانوں سے چوروں اور ڈاکو ؤں کو پکڑ کر جیل میں بند کرینگے، اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرکے دم لیں گے، پاکستان پر باری باری حکومت کرنے کا دور گزرچکا، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق، صوبائی امیرو سینیٹر مشتاق احمد خان نےمہمند ایجنسی کے علاقہ غازی بیگ کور کے مقام پر جماعت اسلامی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فاٹا کے امیر سردار خان، جے آئی یوتھ پاکستان کے امیر زبیر احمد گوندل، ملک ہمیش خان، ایجنسی کے امیرو این اے 43 کے اُمید وار محمد سعید خان و دیگر بھی موجود تھے، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز فروخت ہو ئے مگر جماعت اسلامی کے ایک ایم پی اے کابھی سودا نہیں ہوا ، انہوں نے مہمند ایجنسی کے پارلیمنٹرینز پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کے مسائل و مشکلات اب تک حل نہ ہونا ان کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے، حکومت فاٹا سے انگریزوں کا نافذ کردہ قانون ایف سی آر جلد ختم کر کے دہشت گردی کے طویل جنگ کے بعد یہاں کے لوگوں کیلئے خصوصی پیکیجز کا اعلان کرے، ہم قبائل کو اس ظلم و جبر کے قانون سے چھٹکارا دلائیں گے۔
تازہ ترین