اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے باعث اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود، منصور رضا اور نیب کے تینوں گواہان شیر دل خان، محمد عظیم خان ، بنک الفلاح عبدالرحمان گوندل عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم عدالت میں جاری سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے باعث ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔