ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی ، ماسٹرسعید انصاری، مرزا سرفراز، حامد آرائیں، رانا اشرف تاج، رسالت شیروانی، شیخ رفیق، بابر شاہ، ضرار خان، شکیل سخاوت اور عمران رشید نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی جی رہنمائوں نے کہا کہ میئر ملتان نوید الحق آرائیں اور وحید آرائیں کی منفی سیاست کے باعث شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئیں جن سے تعفن پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ چیئرمین جلیل خان بابر نے میئر گروپ کی مصالحتی کمیٹی کی جانب سے ایم ڈی جی میں ٹوٹ پھوٹ کی غلط معلومات پھلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی جی متحد ہے۔