• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سنیئر نائب صدر ملک ابوبکر اعوان انتقال کر گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سنیئر نائب صدر،چیف رپورٹر جنگ ملک نثار اعوان کے کزن ملک ابوبکر اعوان انتقال کر گئے،ان کی نمازہ جنازہ مدرسہ قاسم العلوم گلگشت ملتان میں نماز عصر کے بعد اداکی گئی،نماز جنازہ قاری ربنواز سعیدی نے پڑھائی جس میں ملک نثار اعوان، شہزادہ سلیم احمد اعوان، سلیمان احمد اعوان،نعیم اعوان،عثمان اعوان،سابق چیف کمشنر آرٹی اوملتان خواجہ سلیم رضا آصف،ایڈ یشنل کمشنر آرٹی او اکرم خان ، منور خورشید صدیقی، سابق ایم پی اےملک عثمان بھٹی ، میاں جمیل احمد،ڈی آئی جی پولیس چوہدری سلیم ،ایم سلیم راجہ ،خواجہ رضوان عالم ، عارف بھٹی ،حاجی الطاف بلوچ، احتشام الحق ، خالد حنیف لودھی ، سلیم الرحمنٰ میوسمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعدادمیں شرکت کی ،مرحوم کو پاک مائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ، قر آن خوانی آج صبح آٹھ بجے نیو گلگشت کالونی خان ویلج روڈ ،کہکشاں سٹریٹ نمبر6 مسجد انوار مدینہ میں ہو گی،اجتماعی دعا 10بجے ہو گی۔ دریں اثناپیپلز پارٹی کے رہنمائوں آصف فرید کلیانی ، ملک سعید اختر ، مغیث شیزاد ، حنیف رضا ،ملک امجد حسین ، ملک اقبال جانگلہ نےاظہار تعزیت کرتے ہوئے  کہا کہ مرحوم ملتان کے مخیر انسان دوست شخصیت تھے ۔
تازہ ترین