• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری منظور حسین کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

برمنگھم(ابرار مغل) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت چوہدری منظور حسین کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، وہ گذشتہ ہفتے کندھے میں شدید درد کے باعث ہسپتال داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کندھے کا آپریشن کیا گیا۔ دریں اثنا پی پی پی برطانیہ کے سابق صدر سید حسن بخاری نے پی پی پی ورکرز ایکشن کے وفد کے ہمراہ ان کی عیادت کی۔ سید حسن بخاری اور ان کے وفد کے اراکین اشفاق راجہ،حاجی بشیر آرائیں، سید صغیر شاہ کاظمی، راجہ امجد مظہر، خواجہ ذوالفقار احمد، چوہدری محمد حنیف اور دیگر نے چوہدری منظور کو صحت یاب ہونے پر پھول پیش کئے۔ اس موقع پر ان کی پارٹی خدمات اور سماجی کردار کو بھی سراہا گیا۔ سید حسن بخاری نے کہاکہ چوہدری منظور حسین جیسے نظریاتی اور بااصول لوگ نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ پوری کمیونٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر چوہدری منظور حسین نے وفد کا شکریہ ادا کیااور سید حسن بخاری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تازہ ترین