• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان 2، ایس ایچ اوزکوشوکاز نوٹس،12 اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں عدالتی احکامات پرعمل درآمدنہیں کرنےپر2ایس ایچ اوزکوشوکاز نوٹس جاری کرنے اوربطور گواہ پیش نہیں ہونے پر12پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نےتھانہ کپ میں درج مقدمہ سرکار بنام خیبرعلی میں سب انسپکٹرعبدالرزاق، اے ایس آئی محمداقبال،ہیڈکانسٹیبلوں محمداکرم، محمدناصر، محمدانور اورمحمد حمادخان کو 26 اپریل جبکہ تھانہ دولت گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام سرفرازعلی میں ایس ایچ اومحمدفیاض خان،سب انسپکٹرخضرحیات،ہیڈکانسٹیبلوں شوکت علی، طاہرعباس اورشہزادعلی، کانسٹیبل عبدالرزاق کو30 اپریل کوپیش کرنے کاحکم دیاہے،فاضل عدالت نے مذکورہ مقدمات میں ایس ایچ اوتھانہ کپ اوردولت گیٹ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے مال مقدمہ،پی ایف ایس اے لیبارٹری رپورٹ اورجواب شوکازبھی عدالت پیش کرنےکاحکم دیاہے، جبکہ مقدمہ درج نہیں کرنے کے خلاف درخواست پرایس ایچ اوتھانہ مظفرآبادسے 18 اپریل کوجواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں ملتان کی شبانہ بی بی نے درخواست دائرکی تھی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے مقدمات میں ایک شہزاد کو 18 ماہ قیداور 10 ہزار روپے جرمانہ نیز عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ایک ماہ قید سزا کا حکم دیا ہے جبکہ ملزمان عابد حسین اور شکیل احمد کی ضمانت خارج کرنے کاحکم دیاہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزموں ممتازاحمد اور وزیراحمدکا3،3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے اور ملزم میاں احمدکوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانے کاحکم دیاگیاہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے میٹروروٹ کی توسیع میں کرپشن کے مقدمہ میں پٹواری محمدصہیب کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانےکاحکم دیاہے۔
تازہ ترین