میرپورخاص(نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنما لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے والوں کے خلاف محض بیان بازی کی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کے گیارہ سالہ دور اقتدار میں آباد گار اور سندھ کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام ادارے تباہ کر دیئے گئے ہیں سندھ کے آبادگا روں کو اپنی زمینیں سیراب کرنے کے لیے پانی نہیں، دوسری جانب شہریوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔ سندھ کے عوام کو متبادل کی تلاش تھی جو کہ عمران خان کی صورت میں سند ھ کی عوام کو مل چکی ہے نگران حکومت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق کی ضرورت ہے۔