لاہور( نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی اپیل پر وکلاء نے جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ واقعے کیخلاف ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ججز کو ڈرانے اور دھمکانے کے واقعات بالکل برداشت نہیں کرینگے اور اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ آج ملک بھر کی عدالتوں میں علامتی ہڑتال کی جائے گی وکلاء اپنی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہونگے۔ صدر سپریم کورٹ بار پیر کلیم خورشید نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے،ججز کو ڈرانے کے واقعات برداشت نہیں کریں گے،مستقبل کا لائحہ عمل مشاورت سے طے کریں گے ۔انہوں نے آج ہڑتال کی کال بھی دی جو بعد ازاں چیف جسٹس کی اپیل پر واپس لے لی گئی ۔