• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور: ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد 15 سالہ لڑکے پرتیزاب پھینک کر فرار

پنجگور: ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد 15 سالہ لڑکے پرتیزاب پھینک کر فرار

پنجگور(نامہ نگار) پنجگور ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک15سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے ۔ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک 15سالہ لڑکے اعجاز پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے ۔بچے کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اس کے چہرے پر زخم آئے ہیں بچےکو طبی امداد دی جارہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بچے پر تیزاب کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا بچے پر تیزاب پھینکا گیا ہے یا کیمیکل ہے تاہم مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائینگے۔

تازہ ترین