ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمدسے ملتان ریجن ملتان ،وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران نے ملاقات کی ،اس ملاقات میں پرائیویٹ سیکرٹری جاوید علی عاصم، اے ڈی آئی جی سعدیہ سعیدو دیگرافسران نےبھی شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او نے کہا کہ افسرا ن عوام کی خدمت کو نصب العین بنائیں۔ ہر پولیس آفیسر میں خدمت کا جذبہ ہمہ وقت موجود ہونا چاہیے، ہر شخص کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے، جب ہم اپنی اصلاح کر لیں گے تو موجود ہ خامیاں اور مشکلات خودبخود ختم ہوتی جائیں گی، انہو ں نے پولیس افسران کویہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمان داری،دیانتداری اور فرض شناشی سے سر انجام دیں تاکہ لوگ پولیس کو اپنا ہمدرد اور دوست خیال کریں۔ آخر میں انہوں نے پولیس ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔