ملتان (سٹاف رپورٹر) شراب ،جوئے و دیگر مقدمات میں 6 ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیراطلاع جائیدادکرایہ پردینے پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ شاہ شمس میں ملزم یاسرکے خلاف بغیراطلاع اپنی رہائش کرایہ پر دینے کامقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتارکرکے عدالت پیش کیاتھا، پرچی جواء کھیلنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں ایوب اورراشدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے، شراب برآمد ہونے کے مقدما ت میں ملوث 3ملزموں جمال، نیازاور کامران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشتہاری جاوید کو فرار کرانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فداحسین کو 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیا ہے، ناجائز اسلحے کے مقدمات میں ملوث ملزم امیرخان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی گیس سلنڈررکھنےپر2ملزموں عمرفاروق اور یسیٰن کی30 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکرکے رہا کرنے کا حکم دیاہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چو ری کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں فریداورابراہیم کاایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کاحکم دیا ہے۔