• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ نےانٹرسٹی بسوں کےپائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دیدی


سندھ کابینہ نےانٹرسٹی بسوں کےپائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نےانٹرسٹی بسوں کےپائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت 10 ایئر کنڈیشنڈ بسیں کراچی کےاہم روٹس پرچلائی جائیں گی۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصرشاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 5 کلو میٹرسے کم فاصلے کاکرایہ 20روپے ہوگا جبکہ15 کلومیٹر کا کرایہ 30روپے ہو گا۔

اہم شاہراہوں میں قائدآباد ، ملیر ہالٹ، اسٹار گیٹ، شاہراہ فیصل، شاہ فیصل کالونی، ناتھا خان گوٹھ، ڈرگ روڈ، پی اے ایف گیٹ، کارساز/مہران بیس، بلوچ کالونی، نرسری، ایف ٹی سی بلڈنگ، جناح اسپتال اسٹاپ، گیٹ شاپ، میٹروپول ہوٹل، نیول فاؤنڈیشن (فوارہ چوک)، آرٹس کاؤنسل، آئی آئی چندریگر روڈ، جنگ پریس، الفلاح بنک اسٹاپ اور ٹاور شامل ہیں۔

تازہ ترین