• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپے سے جگر کے امراض، یعنی یقینی موت

موٹاپے سے جگر کے امراض، یعنی یقینی موت

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹاپا کی وجہ سے جگر کے امراض بڑھتے ہیں،چربی دار جگر کی بیماری خاموش وبا کی طرح ہے جو موت کی وجہ بن سکتی ہے۔

بائیوبینک ریسرچ پروجیکٹ کے مطالعے کے مطابق تقریبا 3 ہزار افراد کے اسکین سے پتہ چلا ہے کہ 12 فیصد افراد کے جگر یا لیور کا سائز بڑھا ہوا اور ان میں چربی موجود تھی۔

برٹش لیور ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں درمیانی عمر کے 8 میں سے ایک فرد موٹا پے کے باعث جگر کے امراض کا شکار ہے، یہ نتائج 'بہت تشویشناک ہیں اور یہ 'خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ ایسی صورت حال سے جگر سخت اور ناکام ہوسکتا ہے اور موت واقع ہوسکتی ہے۔

موٹاپے سے جگر کے امراض، یعنی یقینی موت

رپورٹ کے مطابق یہ اس لیے تشویشناک ہے کہ اس کی علامات نقصان ہونے سے قبل ظاہر نہیں ہوتے، اگر وقت پر اس کی تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے جگر کے امراض کی تشخیص کے لیے ایک جدید سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو جگر کے مریضوں کے علاج و تشخیص میں مدد ملے گی۔

آکسفورڈ کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی جانے والی ایم آر آئی کے نتائج پریس میں منعقدہ بین الاقوامی لیور کانگریس میں اعلان کیا گیا،یہ ٹیسٹ ایک جدید سافٹ ویئر کی مدد سے مکمل ہو سکا ہے۔

تازہ ترین