• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 لٹیرے اداروں پر حملے کر رہے ہیں، عمران

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیرے اداروں پر حملے کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر بھی گولیاں چلائی گئیں جبکہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےپاناما جے آئی ٹی کے سربراہ کو کہا کہ واجد ضیا ءگھبرانا نہیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے اعلان کیا کی وہ اقتدار میں آتے ہی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام قبائلی عوام کے مسائل کا حل ہےجبکہ محمود اچکزئی اورفضل الرحمان نے فاٹا کے انضمام کو روکا۔

تازہ ترین